عمران خان نے اپنے سب سے بڑے محسن جنرل باجوہ پر ایک بار پھر بغیر ثبوت الزامات کی بارش کردی 

عمران خان نے اپنے سب سے بڑے محسن جنرل باجوہ پر ایک بار پھر بغیر ثبوت الزامات کی بارش کردی 
سورس: File

لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر اپنے سب سے بڑے محسن جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ پر بغیر ثبوت الزامات کی بارش کردی ہے۔ 

وکلا سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ میں وزیر اعظم ہوتے ہوئے کسی کا احتساب نہیں کرسکا۔ جب نیب کو کہتا تھا کہ چوروں کو پکڑیں تو نیب والے کہتے تھے ان کے کیسز میچور ہیں لیکن پیچھے سے اجازت نہیں ۔ ملک میں قانون نہیں  طاقت کی حکمرانی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نیب والے کہتے تھے کہ پیچھے سے جنرل باوجوہ اجاز ت نہیں دے رہے ۔ جنرل باجوہ فیصلہ کرتے تھے کہ  کس کو کب چھوڑناکب بند کرنا ہے۔کیسز کا فیصلہ جنرل باجوہ  کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پہلےسازش کےتحت ان کو مسلط کیا گیا۔ایک سازش کے تحت رجیم چینج کی گئی ۔ 8 ماہ میں ساڑھے 7لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ کر چلے گئے۔انہوں نے سب سے پہلے اپنے کرپشن کیسز  ختم کیے۔ان کیخلاف کیسز ہمارے دور میں نہیں بنے تھے 

مصنف کے بارے میں