خانیوال پولیس مقابلے میں 6 دہشتگر ہلاک، مختلف کارروائیوں میں 83افراد گرفتار

خانیوال پولیس مقابلے میں 6 دہشتگر ہلاک، مختلف کارروائیوں میں 83افراد گرفتار

لاہور:خانیوال کےمختلف علاقوں میں  کارروائیوں کے دوران 6 دہشتگر ہلاک جبک  83افراد گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خانیوال کے چک 98 دس آر میں 10 دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا گیا، تو ملزمان نے فائرنگ کردی جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے ،جبکہ انکے 4 ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔

 ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کے جماعت الحرار گروپ سے تھا۔جماعت الحرار نےلاہور کے مال روڈ دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، ملزمان کے قبضے سے دستی بم، اسلحہ اور ڈیٹونیٹرز بھی برآمد ہوا ہے۔

دوسری جانب سیالکوٹ کے قریب پسرور میں رینجرزاور پولیس کاسرچ آپریشن کیا گیا ہے۔آپریشن کے دوران 6افغان باشندےگرفتارکرلیے گئے ہیں۔

سیالکوٹ میں ہی ایک اور کارروائی میں دوران تلاشی مسافر کے قبضے سے گولیوں سے بھرا ہوا بیگ برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق مشکوک مسافرکی تلاشی لاری اڈا انتظامیہ کی جانب سے لی گئی ہے۔

تلاشی کے دوران بیگ سے کلاشنکوف کی ہزاروں گولیاں برآمد ہوئیں، ملزم موقع سے فرار ہوگیا ہے۔ ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے، جبکہ لاری اڈا سے 4 مشتبہ افغان باشندوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

ادھر منڈی بہاء الدین میں پولیس اورسی ٹی ڈی کامختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا،کارروائی میں 73مشتبہ افراد کو زیرحراست میں لیکر اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔زیرحراست افراد میں افغان باشندےبھی شامل ہیں۔