ٹرمپ کا اسرائیلی سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان

ٹرمپ کا اسرائیلی سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان

واشنگٹن: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہودیوں اور یہودی ریاست کا صدر ٹرمپ سے بڑھ کرکوئی خیرخواہ نہیں۔ ہم مل کر ایران کے مسئلے اور اسکی دھمکیوں پر قابو پا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو یہودی ریاست کو تسلیم کرنا ہو گا۔

اِس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن قائم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ دو ریاستی حل کے حوالے سے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ دونوں پارٹیوں کی خواہش کے مطابق حل پر راضی ہوں گے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان قیام امن کے لیے دو ریاستی حل کے علاوہ کوئی دوسری آپشن موجود نہیں ہے۔ دوسری جانب ٹرمپ نے امریکی سفارتخانے کو مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں