بھارت آگ سے کھیلنے کی کوشش کر رہا ہے،چین

بھارت آگ سے کھیلنے کی کوشش کر رہا ہے،چین

بیجنگ :چین نے بھارت کووارننگ دی کہ وہ ون چائنہ پالیسی کا احترام کرے یہ بیا ن ایسے وقت میں سامنے آیا جب تائیوان کے ایک پارلیمانی وفد نے بھارت کا دورہ کیا،چین نے بھارت کو شکایت کی اور ساتھ اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت کو تائیوان سے سرکاری سطح کوئی رابطہ نہیں رکھنا چاہیے تھا۔
بیجنگ کی ناراضگی کا یہ عمل فوری طور پر سرکاری میڈیا پر آنا شروع ہوگیا جس چینی میڈیا نے بھارت کو خبردار کیا کہ تائیوان کے ساتھ تعلقات بنا کر آگ کےساتھ نہ کھیلے۔
چین کی وزارات خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے جو بھی ممالک چین کے ساتھ سفارتی تعلقا ت رکھتے ہیں اور اگر وہ تائیوان کے ساتھ بھی تعلقات بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں تو چین ہمیشہ انکی مخالفت کرتا ہے۔

واضح رہے تائیوان سے ایک سرکاری سطح کا وفد بھارت پہنچا جہان وفد کے ارکان نے ایک بیان دیا جس میں کہا گیا تھا کہ تائیوان ایک آزاد ملک ہے۔