صدر ممنون حسین نے نیا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر لیا

صدر ممنون حسین نے نیا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر لیا

اسلام آباد: ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس ہیڈ آفس پہنچے صدر مملکت نے آٹو ٹوکن مشین سے خود ٹوکن لیا اور متعلقہ ونڈو پر پراسس مکمل کیا۔ صدر مملکت کی طرف سے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے جدید نظام کی تعریف بھی کی گئی۔

صدر مملکت کا اسلام آباد ٹریفک پولیس ہیڈ کواٹرز میں آئی جی اسلام آباد نے خیر مقدم کیا اس موقع پر اسلام آباد ٹریفک پولیس آفس میں عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ صدر مملکت عوام میں گھل مل گئے اور لوگوں سے خیریت دریافت کی۔

صدر مملکت کی طرف سے ٹریفک پولیس کے عملے کو شاباش اور نظام کو مزید آسان بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔ صدر نے لائسنس کے حصول کے حوالے سے تمام مراحل خود دیکھے۔ واضح رہے صدر کا پہلے ڈرائیونگ لائسنس کراچی کا بنا ہوا تھا جس کی مدت کتم ہو چکی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں