واٹس ایپ پر سٹیٹس کی پریشانی سے نجات مل گئی ،اہم فیچر شامل

واٹس ایپ پر سٹیٹس کی پریشانی سے نجات مل گئی ،اہم فیچر شامل

اسلام آباد: واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری ہے کہ اب آپ اپنے سٹیٹس کی جگہ پر بھی تصویر اپ لوڈ کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں سٹیٹ کی جگہ کچھ لکھنے کے علاوہ تصویر کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کرنے کی آپشن بھی فراہم کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس فیچر کے تحت کوئی تصویر صرف 24 گھنٹوں کیلئے ہی سٹیٹس کی جگہ رہ سکے گی اور اس کے بعد کوئی نئی تصویر اپ لوڈ کرنا ہو گی۔

واضح رہے کہ یہ سوشل میڈیا ایپلی کیشنز انسٹاگرام اور سنیپ چیٹ پہلے ہی صارفین کو یہ آپشن فراہم کر چکی ہیں جسے ”سٹوریز“ کا نام دیا گیا ہے۔