سعودی نوجوان نے چائے کی پیالیوں پر گاڑی پارک کرنے کا ریکار ڈ قائم کر دیا

سعودی نوجوان نے چائے کی پیالیوں پر گاڑی پارک کرنے کا ریکار ڈ قائم کر دیا

جدہ:سعودی نوجوانوں کو دنیا بھر میں گاڑیوں سے کرتب دکھانے سے جو شہرت حاصل ہے وہ کسی اور کو کہاں ،روز نت نئے گاڑیوں کے سٹنٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنا انتہائی معمولی سا کام ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق اب ایک سعودی عرب میں ایک شخص نے چائے کی چار پیالیوں پر گاڑی پارک کردی۔ اس انوکھی پارکنگ کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سعودی شہری ابواعظم نے گاڑی کو چائے کی پیالیوں پر پارک کرنے میں مہارت حاصل کرلی ہے۔ اس کام کے لیے وہ کرین استعمال کرتا ہے۔

ابو اعظم کا کہنا ہے کہ اس کام کے لیے ٹائر میں ہوا کا مناسب پریشر اور توازن اہم ہے۔