جب محبت سچی ہو تو ملن ہو ہی جاتا ہے

 جب محبت سچی ہو تو ملن ہو ہی جاتا ہے

کیلی فورنیا:  محبت اور پانے کی لگن سچی ہوتو تو مل ہی جاتی ہے اسطرح کا واقعہ کلی فورنیا میں پیش آیا کیلی فورنیا کے ایک جوڑے کا شادی کا دن طے تھالیکن کیلی فورنیا کے ڈیم سے پانی کا اخراج شروع ہو گیا۔ہنگامی طور پر لوگوں کو اپنے گھر چھوڑ کر روز ویلی آنا پڑاہنری اور لیوٹا اس صورت حال سے پریشان تھے ۔


ایک ہمسایہ عورت کو پتہ چلا کہ ایک جوڑے کی شادی بے گھر ہونے کی وجہ سے رکی گئی ہے ۔ تو اس نے اپنے پادری خاوند کے ذریعے ان کی شادی کروا دی ۔دلہا اور دلہن کے ملبوسات کا انتظام مقامی لوگوں نے کر دیا۔اور پھر اس نئے نویلے جوڑے نے خوب مزے سے ایک دوسرے کو کیک کھلایا۔