فیصل آباد: مخالفین کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

فیصل آباد: مخالفین کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

فیصل آباد: تھانہ جھمرہ کے علاقہ میں پیشی کیلئے آنے والے افراد پر مخالفین نے فائرنگ کر دی جس کے باعث دو افراد موقع پر دم توڑ گئے۔ نواز اور لیاقت جھمرہ سے فیصل آباد ضلع کچہری میں پیشی کیلئے آ رہے تھے کہ مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں نواز اور لیاقت موقع پر دم توڑ گئے جس کے بعد لواحقین نے جھمرہ روڈ پر لاشین رکھ کر شدید احتجاج کیا جس کے باعث 2 گھنٹے تک جھمرہ روڈ پر ٹریفک کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔

لواحقین نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی جس کے بعد پولیس کی یقین دہانی کے بعد لواحقین نے احتجاج ختم کر دیا۔ پولی  نے نعشیں قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر دی اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں