اسلام آباد: تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا کہ جج صاحب نے بھی کہا ہے کہ قطری خط کی کہانی ناقابل یقین ہے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شریف خاندان کے پاس 2006 کی دستاویزات بھی نہیں۔  آج سامنے لائی گئی دستاویزات سے ثابت ہوا کہ حسین نواز کمپنیوں کے مالک نہیں۔  سلمان اکرم نے بتایا کہ مریم نواز چار ماہ کے لئے ان کمپنیوں کی ٹرسٹی رہیں۔سلمان اکرم راجہ آج اپنے دعوے سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔شریف خاندان کے پاس 2006ء کی دستاویزات بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج دستاویزات سے ثابت ہوا ، حسین نواز کمپنیوں کے مالک نہیں ،وکیل سلمان اکرم راجہ آج اپنے دعوے سے پیچھے ہٹ گئے۔

مصنف کے بارے میں