عراق: بغداد میں خودکش دھماکا، 18 افراد ہلاک

عراق: بغداد میں خودکش دھماکا، 18 افراد ہلاک

بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد میں خودکش دھماکے سے اٹھارہ افراد ہلاک اور بیالیس زخمی ہو گئے۔ دھماکا بغداد کے نواحی علاقے صدر سٹی میں پر ہجوم مارکیٹ میں ہوا۔ جہاں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھرا ہوا ٹرک دھماکے سے اڑایا۔ زخمی ہونے والے شہریوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس سال بغداد میں ہونے والا سب سے ہلاکت خیز حملہ تھا۔ دھماکے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم شدت پسند تنظیم داعش یہاں حملوں میں ملوث رہی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں