عمران خان چاہتے ہیں ہم خود رسی ڈال کر لٹک جائیں،دانیال عزیز

عمران خان چاہتے ہیں ہم خود رسی ڈال کر لٹک جائیں،دانیال عزیز

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ،، وہ یوٹرن کے ماہر ہیں، جیسی تیسی جمہوریت ہے چلنی چاہئے۔ عمران خان چاہتے ہیں ہم خودرسی ڈال کر لٹک جائیں۔  سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ جیسے جیسے کیس آگے بڑھ رہا ہے سوالات ک بھرمار ہو رہی ہے۔ اگلے دن ہمارے وکلا بھرپورتیاری کرکے جواب دیتے ہیں، شریف خاندان نے تمام دستاویزات جمع کرا دی ہیں۔  حسن اور حسین نواز رضا کارانہ طورپر تفصیلات دے رہے ہیں۔ وہ یوٹرن کے ماہر ہیں، جیسی تیسی جمہوریت ہے چلنی چاہیئے ۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی رہنما مائزہ حمید نے کہا کہ پی ٹی ائی کی طرف سے کوئی ثبوت جمع نہیں کرایا گیا، عدالت روز ثبوت مانگتی ہے۔ عمران خان کو وزیراعظم کی ترقی کا ایجنڈا پسند نہیں آیا۔ عمران خان عدالت کے ذریعے شارٹ کٹ ڈھونڈ رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پشاور میں بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کرنی چاہئے تھی مگر وہ یہاں سماعت میں آئے ہو ئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں