محمد عرفان پرفون استعمال کرنے کی پابندی عائد کردی گئی

محمد عرفان پرفون استعمال کرنے کی پابندی عائد کردی گئی

دبئی: پی ایس ایل میں میچ فکسنگ کے معاملے پر پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ نے فوری طورپر فیصلہ کرتے ہوئے محمد عرفان پرفون استعمال کرنے کی پابندی عائد کردی ہے۔مطابق دبئی میں اسلام آباد یونائیٹڈکے فاسٹ باؤلرمحمدعرفان تن تنہارہ گئے ہیں۔ محمدعرفان دبئی میں ٹیلی فون کی سہولت کے بغیررہنے پرمجبورہیں۔ ذرائع نے بتایاہے کہ محمدعرفان کوکسی کھلاڑی کا فون استعمال کرنے کی اجازت بھی نہیں ہے۔

محمدعرفان کوابھی تک فکسنگ معاملات سیکلیئرنہیں کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایاہیکہ فاسٹ باؤلرپی ایس ایل حکام سے اجازت لیکرہی گھررابطہ کرسکتے ہیں۔ محمدعرفان اپنی ٹیم کے علاوہ کسی اورکھلاڑی سے ملاقات نہیں کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ سپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں خالد لطیف اور شرجیل خان مشکوک قرار دے کر پاکستان واپس بھیجے جاچکے ہیں۔ ان کے علاوہ اس اسکینڈل میں فاسٹ باؤلرمحمد عرفان کا نام بھی آرہاہے جن کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

مصنف کے بارے میں