تاریخ میں پہلی دفعہ امریکی کانگریس کا 27رکنی وفد بھارت پہنچے گا

تاریخ میں پہلی دفعہ امریکی کانگریس کا 27رکنی وفد بھارت پہنچے گا

لاہور:ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی الیکشن مہم کے دوران ہی بھارت سے تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے کر جانے کا اعلان کیا تھا اور نریندر مودی اُن پہلے غیر ملکی سربراہان میں سے جن کا صدر ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا۔ بھارت اور امریکا کے تعلقات میں اب نیا اضافہ د یکھنے میں آ رہا ہے ۔پیر کے دن سے امریکی کانگریس کے 27ارکان بھارت کے دورے پر پہنچ رہے ہیں،اور یہ تاریخ میں پہلی دفعہ ہو رہا ہے اتنی بڑی تعداد میں امریکی کانگریس کے ارکان بھارت پہنچ رہے ہیں۔
ٹرمپ انتظامیہ بھارت کے ساتھ نئے تعلقات بنا رہی ہے اس سلسلے میں وفد کے اراکان بھارت کے دورے کے دوران، اعلیٰ ترین سیاسی شخصیات ،حکومتی شخصیات اور این جی اوز کے حکام سے ملاقات کریں گئے۔امریکی وفد کے اراکین میں ری پبلکن اور ڈیمو کریٹک اراکیں شامل ہونگے۔