'شریف خاندان کے پاس منی ٹریل نہیں، اصل دستاویزات باہر پڑیں ہیں'

 'شریف خاندان کے پاس منی ٹریل نہیں، اصل دستاویزات باہر پڑیں ہیں'

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاناما لیکس کیس  کی سماعت کے بعد میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ اب بھی کوشش کر رہے ہیں کہ عدالت کیس نہ سنے۔ شریف خاندان کے پاس منی ٹریل نہیں ہے اور آج پھر سب کچھ قطری پر ڈال دیا اگر قطری خط کہانی ہے تو پھر کیس ہی ختم ہو گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا اصل دستاویزات باہر پڑیں ہیں جبکہ وزیراعظم نے تحریری طور پر پارلیمنٹ میں جواب دیا ہے۔ چیف ایگزیکٹیو کے ہاتھ میں قوم کا پیسہ امانت ہوتا ہے۔

عمران خان نے کہا ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ عدالت کو کیس ہی نہیں سُننا چاہیئے۔ آج ان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مریم نواز صرف چار ماہ کیلئے ٹرسٹی تھیں اب یہ مریم نواز کو دونوں بیٹوں سے الگ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جو قوم سب سے زیادہ خیرات کرتی ہے وہ ٹیکس نہیں دیتی۔ عمران خان نے کہا مجھے لگتا ہے اگلی جمعرات تک کیس کا فیصلہ آ جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں