'کیس کا فیصلہ عمران خان کی خواہش کے نہیں قانون کے مطابق آئے گا'

'کیس کا فیصلہ عمران خان کی خواہش کے نہیں قانون کے مطابق آئے گا'

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی رہنما اور وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے پاناما لیکس کیس کی سماعت کے بعد میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج عدالت میں وہی باتیں ہوئی ہیں جو گزشتہ 9 ماہ سے ہو رہی ہیں۔ لوگوں کی لکھی ہوئی کتابیں تحریک انصاف کی پٹیشن کا حصہ ہیں۔ عدالت نے جو بھی دستاویزات مانگیں ہم نے جمع کرائیں۔ تاہم کپتان تاثر دینا چاہتے ہیں کہ ہم نے دستاویزات جمع نہیں کروائیں۔

مریم اورنگزیب کہا نواز شریف نے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا۔ اس موقع پر طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ پہلے بھی عدالتوں سے سرخرو ہوئے اور آئندہ بھی ہوں گے۔ ہم جھوٹی ای میلزاوردستاویزات نہیں بناتے۔ ان کا بہانہ کچھ اور نشانہ کچھ اور ہے۔

طارق فضل نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا اصل دستاویزات جو باہر پڑی ہیں وہ لے کر کیوں نہیں آتے؟۔ انہوں نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا  لوگوں پر تنقید کرنے کی بجائے عمران خان خیبرپختونخوامیں عدلیہ کو تحفظ فراہم کریں۔

طلال چودھری نے بھی تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر برست رہے اور کہتے ہیں کیس کا فیصلہ عمران خان کی خواہش کے مطابق نہیں بلکہ قانون کے مطابق آئے گا۔ عمران خان بڑے معصومانہ انداز میں جھوٹ بولتے ہیں آج عدالت میں ان کا منہ لٹکا ہوا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں