نااہلی ریفرنس، وزیر اعلیٰ پنجاب کا تحریری جواب جمع

نااہلی ریفرنس، وزیر اعلیٰ پنجاب کا تحریری جواب جمع

 لاہور: وزیر اعلی پنجاب کے خلاف تحریک انصاف کے ریفرنس کا جواب آ گیا۔ شہباز شریف کی جانب سے ریفرنس کا جواب ان کی قانونی ٹیم نے اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس جمع کرایا۔ جوابی جواب چالیس صفحات پر مشتمل ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ تحریک انصاف نے ان کی نااہلی کے لیے جو موقف اختیار کیا ہے وہ سرے سے بنتا ہی ہی نہیں۔ الزامات بے بنیاد ہیں لہذا ریفرنس خارج کیا جائے۔

صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے بھی تحریری جواب جمع کرا دیا ہے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت کے جس فیصلے کی بنیاد پر پی ٹی آئی نے ریفرنس دائر کیا۔ اس میں شہبازشریف کا ذکر ہی نہیں عدالتی فیصلے میں وزیر اعلی پنجاب کے حوالے سے کوئی حکم نہیں دیا گیا۔

شہباز شریف پر اپنے خاندان کو فائدہ پہنچانے کا الزام غلط اور دائرہ کار سے باہر ہے۔ رانا ثنا اللہ کے مطابق فیملی کی تعریف میں جو رشتے دار آتے ہیں پی ٹی آئی کے ریفرنس میں وہ رشتے اس تعریف میں پورا نہیں اترتے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں