سعودی عرب میں موسم سرد اور بارشیں جاری رہنے کا امکان

سعودی عرب میں موسم سرد اور بارشیں جاری رہنے کا امکان

ریاض: سعودی عرب جو خشک اور گرم موسم کے لیے مشہور ہے وہاں بھی موسم کی تبدیلی کے اثرات واضع طور ہر دیکھے جا سکتے ہیں۔

ملک کے مختلف علاقوں خاص کر آسر کے خطے میں موسم سرد اور بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ اور یہ سلسلہ اگلے کچھ دن تک جاری رہ سکتا ہے۔  رات کے وقت درجہ حرارت 17 ڈگری تک بھی گر سکتا ہے۔

شدید بارشوں کی وجہ سے آسر کے علاقے میں شدید سیلاب آنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے جب کہ سینکڑوں دوسرے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔

سول ڈیفنس کے مطابق، سیلاب سے ایک شخص ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوئے اور 280 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا اور اس کے علاوہ  آبھا اور خامس مشایت کے علاقوں سے 900 ایمرجنسی کالز بھی سنی گئی ہیں۔

سیلاب کی وجہ سے آبھا کے ایریا  میں سڑکیں بند ہو گئی ہیں اور ڈیم کے قریبی علاقوں میں سائرن بھی بجائے گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں