لاہور،نو بیا ہتا دلہن شوہر کے گھر کا صفایا کرکے فرار ہو گئی !

لاہور،نو بیا ہتا دلہن شوہر کے گھر کا صفایا کرکے فرار ہو گئی !

لاہور،نو بیا ہتا دلہن شوہر کے گھر کا صفایا کرکے فرار ہو گئی !

لا ہور : دھرم پورہ کے علاقہ میں نوبیاہتا دلہن نے گھر کا صفا یا کر دیا ۔ شوہر اور ساس کی عدم موجودگی میں اس کی والدہ اور بہنوئی ملنے آئے اور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے طلائی زیورات،لاکھوں کی نقدی سمیت دیگر قیمتی ساما ن لے کر نو دو گیارہ ہو گئے۔دولہااور اس کی ماں انتہائی پر یشا نی کے عالم میں تھانے پہنچے ،چوری کی درخواست دی لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

سدرہ کی شادی محمد فاروق سے 8جنوری 2017ء کو سر انجام پائی۔میاں بیوی دونوں خوش و خرم زندگی گزار رہے تھے۔اسی دوران سدرہ کی والدہ نیلم بی بی اپنے داماد علیم عرف بابر کے ہمراہ ایک سے زائد مرتبہ اپنی بیٹی کے سسرال اس کی خیریت دریافت کرنے بھی آئی۔ سدرہ کی ساس اورمدعی شمیم بی بی نے بتایاکہ13فروری ء کو سدرہ کی والدہ نیلم بی بی اپنے داماد علیم عرف بابرکیساتھ ہمارے گھر آئی۔

سدرہ کا شوہر ضروری کام کے سلسلے میں باہر گیا ہوا تھا جبکہ وہ اپنی بیٹی کو ٹیوشن چھوڑنے گئی جب واپس آئی تو بہواس کے گھرکا صفایا کر چکی تھی۔شمیم نے بتایا کہ اس کی بہو سدرہ اس کی والدہ نیلم اور اس کابہنوئی بابر کمیٹیوں کے تقریباً دو لاکھ روپے اورزیورات لیکر فرار ہوچکے تھے۔صورتحال بھانپتے ہوئے فوراً 15پر کال کر کے چوری کی اطلاع دی گئی جبکہ علاقہ کے تھانہ مصطفی آباد دھرم پورہ میں بھی درخواست دی گئی تھی ۔شمیم بی بی نے بتایاکہ پولیس نے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔

شمیم بی بی نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ،آئی جی پنجاب ، سی سی پی او لاہور سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور اس کی رقم اور زیورات برآمد کروائے جائیں۔ یاد رہے کہ نیلم بی بی اس سے پہلے بھی اپنے خاوند کے گھر سے زیورات چوری کر کے لے گئی تھی جس کا مقدمہ تھانہ شالیمار میں درج ہے ۔ شمیم بی بی نے کہا کہ یہ نوسربازوں کا گروہ ہے جو لوگوں کو ورغلاتا ہے اور بعد میں گھرکا صفایا کر جاتا ہے۔