سعودی نائب ولی عہد کے تعاون سے کینسر کا شکار یمنی بچی کا علاج

ریاض:  سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کے خصوصی تعاون سے جدہ کے ایک ہسپتال میں یمن کی کینسر میں مبتلا بچی کو موذی مرض سے بچا لیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر شہریوں نے شہزادہ سلمان کی انسانی جذبے کی تحسین کی ہے۔ یمن سے تعلق رکھنے والی چھ ماہ کی شیر خوار کے سرمیں کینسر کی رسولی تھی جسے علاج کے لیے سعودی عرب لایا گیا۔ اس موقع پر شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنی جیب خاص سے بچی کے علاج میں مدد کے لیے رقم عطیہ کی۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹویٹر پر ٴٴہیش ٹیگ محمد بن سلمانٴٴ کے عنوان سے تیزی سے مقبول ہونے والے ٹرینڈ میں سماجی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے یمنی بچی کے علاج میں مدد دینے کے جذبے کو سراہا ہے۔

مصنف کے بارے میں