پاک فضائیہ میں مزید جے ایف 17 تھنڈر طیارے شامل

پاک فضائیہ میں مزید جے ایف 17 تھنڈر طیارے شامل

کامرہ: پاکستان اور چین کے اشتراک سے تیار کیے گئےمزیدجے ایف 17 تھنڈر طیارے پاک فضائیہ میں شامل کر لئےگئے، کامرہ کے منہاس ایئربیس پر شاندار تقریب میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور پاک فضائیہ کے سربراہ سمیت سول اور عسکری حکام شریک ہوئے.

پاک فضائیہ کو دنیا کی بہترین ایئر فورس بنانے کی جانب ایک اور قدم، مزید جے ایف 17 تھنڈر طیارے ایئر فورس میں شامل کر لئےگئے۔
کامرہ کے منہاس ایئربیس پرپاک فضائیہ کے14اسکوارڈن کے حوالے جےایف 17تھنڈر طیارے کرنے کی پر وقارتقریب کا انعقاد ہوا، اس موقع پر فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی اے ایف 14 سکوارڈن کا معائنہ کیاجبکہ پاک فضائیہ کے چاک و چوبنددستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
وزیر دفاع نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرمارشل سہیل امان کے ہمراہ جے ایف 17 تھنڈر طیارے کا جائزہ بھی لیا، اورطیارے کی خوبیوں کوسراہا۔
تقریب میں پاک فضائیہ کے دیگرافسران سمیت سول اور عسکری حکام نے شرکت کی، جے ایف سیونٹین تھنڈر نہ صرف پاک فضائیہ کی ضروریات پوری کررہے ہیں بلکہ یہ کئی ملکوں کو فروخت کرنے کے لیے بھی دستیاب ہیں ۔

مصنف کے بارے میں