وسیم اختر نے پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کرانے کی پیشکش کر دی

وسیم اختر نے پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کرانے کی پیشکش کر دی

کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کرانے کی پیش کش کردی۔ کہتے ہیں کہ کراچی کھیلوں کے حوالے سے محفوظ شہر ہے۔ 

میئر کراچی وسیم اختر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کرانے کی پیش کش کردی ہے۔ کہتے ہیں کہ کراچی کھیلوں کے حوالے سے محفوظ شہر ہے اگر فائنل کراچی میں منعقد کیا جائے تو تمام ذمہ داری قبول کرنے کو تیار ہیں اور یہ بڑی کامیابی ہوگی۔
کرکٹ کے شائقین نے بھی پی ایس ایل کے فائنل کو کراچی منتقل کئے جانے کی آفر کو خوش آئند قرار دیا۔
میئر کراچی کا کہنا تھا کہ کراچی میں کرکٹ کے فروغ کیلئے پی سی بی سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں کھیلوں کا انفرا اسٹرکچر بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہیں اضلاع کی سطح پر بھی کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائینگے۔