قوم کےخون کےایک ایک قطرےکافوری حساب لیں گے،آرمی چیف

آرمی چیف کی سیہون شریف میں فوری امدادی کارروائیوں کی ہدایت

راولپنڈی:قوم کےخون کےایک ایک قطرےکافوری حساب لیں گے.اب کسی کےلیےتحمل کی پالیسی نہیں اپنائیں گے.آئی ایس پی آر کے مطابق   آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے فوری انتقام لیا جائے گا.کسی دہشت گرد کے لیے کوئی معافی نہیں.

  آرمی چیف نے لعل شہبازقلندرکے مزارمیں دھماکےکی شدید مذمت کی ہے. انہوں نے  سیہون شریف میں فوری امدادی کارروائیوں کی ہدایت بھی کی ہے.

آرمی چیف نے زخمیوں کی فوری مدد کی ہدایت کی ہے,فوج اوررینجرز کے دستے جائےوقوعہ روانہ ہو گئے ہیں.سی ایم ایچ حیدرآبادمیں زخمیوں کوطبی امداد فراہم کرنے کیلئےتمام انتظامات مکمل کر لیے گئےہیں۔ لعل شہباز قلندر کے مزار کے احاطے میں خود کش دھماکے سے70سے  زائدافراد شہید ہو گئے ہیں۔