یو اے ای نے بھی مریخ پر بستی بسانے کا اعلان کر دیا

یو اے ای نے بھی مریخ پر بستی بسانے کا اعلان کر دیا

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے مریخ پر انسانی شہر آباد کرنے کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے مریخ پر ایک صدی بعد 2117ء میں مریخ پر ایک انسانی شہر آباد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ منصوبہ دبئی کے سو سالہ قومی پروگرام برائے سائنسی ترقی کا حصہ ہے۔
اس کے تحت لوگوں کو مریخ پر لے جایا جائے گا۔ اس اعلان کے دوران ایک ورچوئل پریزینٹیشن دی گئی ہے اور اس میں مریخ پر شہر کے تصور کے بارے میں مکمل تصویری تفصیل بیان کی گئی ہے۔
دبئی سے شائع ہونے والے اخبار گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس منصوبے پر اس شعبے میں خصوصی مہارت رکھنے والی بین الاقوامی تنظیموں اور سائنسی اداروں کے ساتھ تعاون کے ذریعے عمل درآمد کیا جائے گا۔ اماراتی انجنیئروں کی ایک ٹیم، سائنسدانوں اور محققین کے ایک گروپ نے مریخ پر پہلے انسانی شہر کو آباد کرنے کا تصور پیش کیا ہے۔یہ شہر روبوٹس بنائیں گے۔

مصنف کے بارے میں