سعودی عرب : داعش کے چار سیلوں کا خاتمہ ، 18 مشتبہ افراد گرفتار

سعودی عرب : داعش کے چار سیلوں کا خاتمہ ، 18 مشتبہ افراد گرفتار

ریاض: سعودی عرب میں داعش کے چار ٹھکانے تباہ اوراٹھارہ دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق، داعش کے سیل مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ ،الریاض اور القصیم کے علاقوں میں پھیلے ہوئے تھے۔ سکیورٹی فورسز نے داعش سے وابستہ اٹھارہ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

گرفتار کیے گئے افراد میں پندرہ سعودی شہری ہیں جبکہ تین کا تعلق سوڈان اور یمن سے ہے۔مشتبہ افراد کے قبضے سے قریباً بیس لاکھ ریال کی نقدی بھی پکڑی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں