عراق: بغداد میں 3 دنوں میں تیسرا دھماکہ، 48 ہلاک

عراق: بغداد میں 3 دنوں میں تیسرا دھماکہ، 48 ہلاک

بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد میں تین دن میں ہونے والے تیسرے بم دھماکے میں کم از کم 48 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

دھماکہ شہر کے جنوبی علاقے ہوا جہاں دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی سے عوام کو نشانہ بنایا گیا۔دھماکے میں 50 سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔اس سے قبل ،بدھ کو صدر سٹی نامی علاقے کی مصروف مرکزی شاہراہ میں ایک پک اپ ٹرک کے ذریعے خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا ، دھماکے میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہوئے ۔منگل کے روز جنوبی بغداد میں کار بم دھماکے میں 4 افراد ہلاک ہوئے ۔

مصنف کے بارے میں