سکول وین پر حملے کا کرارا جواب ، تتہ پانی سیکٹر میں پانچ بھارتی فوجی ہلاک

سکول وین پر حملے کا کرارا جواب ، تتہ پانی سیکٹر میں پانچ بھارتی فوجی ہلاک
کیپشن: pakistan army ispr loc firing پاکستانی فوج فائرنگ ایل او سی

مظفرآباد:پاکستان نے سکول وین پر بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے تتہ پانی سیکٹر میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ بھارتی فوجیوں کو ہلاک جبکہ ایک چوکی تباہ کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایل او سی پر بھارت کی بزدلانہ فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے تتہ پانی سیکٹر میں کارروائی کر کے پانچ بزدل بھارتی فوجیوں کو واصل جہنم کر دیا۔

پاکستانی فوج نے تتہ پانی سیکٹر پر بھاری گولہ باری کا استعمال کرتے ہوئے دشمن کی کئی چوکیوں کو بھی تباہ کر دیا جس میں کئی بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔