مریم نواز آج مانسہرہ میں سوشل میڈیا یوتھ کنونشن سے خطاب کرینگی

مریم نواز آج مانسہرہ میں سوشل میڈیا یوتھ کنونشن سے خطاب کرینگی

لاہور: ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز آج مانسہرہ میں سوشل میڈیا یوتھ کنونشن سے خطاب کریں گی۔

لیگی رہنما کے گھر سوشل میڈیا کنونشن کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں مریم نواز مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا ونگ مانسہرہ اور کے پی کے کارکنان سے ملاقات بھی کریں گی۔

اس کنونشن کا مقصد مسلم لیگ (ن) کی سوشل میڈیا ٹیم کی کارکردگی کو سراہنا ہے اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے بھی سوشل میڈیا ونگ مانسہرہ اور کے پی کے کارکنان سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں