ٹرمپ کا اقدام غیر آئینی،امریکی عدالت نے چھ مسلمان ملکوں کے شہریوں پر سفری پابندی کو ختم کردیا

ٹرمپ کا اقدام غیر آئینی،امریکی عدالت نے چھ مسلمان ملکوں کے شہریوں پر سفری پابندی کو ختم کردیا


ورجینیا:امریکی عدالت نے چھ مسلمان ملکوں کے شہریوں پر سفری پابندی کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک مرتبہ پھر بڑی شکست سے دوچار کردیا ہے اور پابندی کو ختم کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست ورجینیا کے شہر رچمونڈ میں قائم فورتھ اپیل کورٹ کے نو میں سے پانچ ججوں نے فیصلہ دیاکہ چھ مسلمان ملکوں پر پابندی مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک ہے۔

امریکی آئین کسی قوم، نسل یا مذہب کی بنیاد ہر کسی کے ساتھ تفریقی رویہ برتنے کی اجازت نہیں دیتا ،اس لئے ا صدر ٹرمپ کی چھ مسلمان ملکوں پر پابندی کو مسترد کیا جاتاہے۔


اس سے پہلے سان فرانسسکومیں ایک اور وفاقی اپیل کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں پر سفری پابندیوں کو مسترد کردیا تھا۔ سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا تھاکہ عدالتوں میں سفری پابندیوں پر کارروائی مکمل ہونے تک مسلمانوں کی امریکہ آمد پر پابندی پر عمل درآمد کیاجائے اور عدالت اپریل میں اس پابندی کے فیصلے پر نظرثانی کرےگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ سال تیسری مرتبہ ایران، شام، لیبیا، صومالیہ، چاڈ اور یمن کے شہریوں پر واشنگٹن آمد پر پابندی لگادی تھی۔