اونچی عمارت کی کھڑکیاں صاف کرنے والا عملہ تیز آندھی کی لپیٹ میں آگیا ہولناک آندھی نے ان کا کیا حال کیا ؟

اونچی عمارت کی کھڑکیاں صاف کرنے والا عملہ تیز آندھی کی لپیٹ میں آگیا ہولناک آندھی نے ان کا کیا حال کیا ؟

بیجنگ : اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ کا کام سب سے مشکل ہے تو نہیں جناب یہ غلط ہے دنیا میں اور بہت سے کام ہیں جن کو کرنے کے جان جوکھوں کا کام ہے ۔اس کی تازہ ترین مثال گزشتہ روز چین میں دیکھنے کو ملی ۔

تفصیلات کے مطابق چین میں شیشوں سے بنی اونچی عمارت میں کے شیشوں کی صفائی کے لیے متعین دو رکنی عملے کو اس وقت جا ن کے لالے پڑگئے جب دوران ڈیوٹی اچانک تیز آندھی چل پڑی ۔

عینی شاہدین کے مطابق جب آندھی شروع ہوئی اس وقت دونوں افراد انتہائی اونچائی پر تھے ۔ تیز ہوا کی وجہ سے صفائی کے لیے استعمال ہونے والی لفٹ تقریباََ 100 فٹ تک اونچائی تک بھی گئی اور انتہائی تیز ی سے دائیں بائیں حرکت کرتی رہی ۔ 

دونوں افراد نے بڑی مضبوطی سے لفٹ کو پکڑے رکھا ۔ ہوا کی وجہ سے لفٹ کا پلیٹ فارم بار بار عمارت سے بھی ٹکراتا رہاہے ۔ایک موقع پر پلیٹ فارم ایک طرف جھک گیا تاہم دونوں ورکروں نے  عمارت سے لگے پائپ کو پکڑ کر سیدھا کرنے کی کوشش بھی کی ۔ 

اس سارے واقعہ کی ویڈیو بنانے والے فرد کا کہناہے کہ اس نہیں معلوم کے ورکروں کے ساتھ کیا ہوا تھا تاہم ویڈیو کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ اس خوفناک صورت حال میں بچنے میں کامیاب ہو گئے ۔

اس سارے حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہوئی تو متعدد صارفین نے صفائی کے لیے جانی جانے والی کمپنی کے اعلی ٰ حکام کو مستقبل میں بہترین منصوبہ بندی کرنے کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔

واضح رہے دنیا بھر میں شیشے کی عمارتوں کی صفائی کے لیے لفٹ پلیٹ فارم کو استعمال کیا جاتاہے جو کہ مضبوط رسیوں سے بنا باندھا ہوتاہے ۔

ویڈیو دیکھیں :-