"لاہور قلندرز کے کپتان میکولم نے دبئی پہنچ کر ٹیم کو جوائن کرلیا"

دبئی: لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکولم نے دبئی پہنچ کر ٹیم کو جوائن کرلیا۔لاہور قلندرز کی مینجمنٹ نے ایئرپورٹ پر برینڈن میکولم کا استقبال کیا جس کے بعد وہ ہوٹل پہنچ گئے۔لاہور قلندرز میں شامل پاکستانی کھلاڑی گزشتہ روز دبئی پہنچے تھے، جہاں کچھ آرام کے بعد کھلاڑی پریکٹس کریں گے۔ 


ایونٹ کا باقاعدہ آغاز دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور ایونٹ میں پہلی مرتبہ حصہ لینے والی ملتان سلطانز کے درمیان 22 فروری کو کھیلے جانے والے میچ سے ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹیڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی، کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

پی بی سی کے شیڈول کے مطابق ایونٹ کے تمام 34 میچز 4 مختلف وینیوز پر ہوں گے، جن میں دبئی، شارجہ، لاہور اور کراچی شامل ہیں۔