پاک فوج کے مزید دستے سعودی عرب بھیجے جائیں گے، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے مزید دستے سعودی عرب بھیجے جائیں گے، آئی ایس پی آر

راولپنڈٰی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور سعودی کے سیکورٹی تعاون کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے پاک فوج کے مزید دستے سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ نئے دستے اور پہلے سے موجود پرانے دستے سعودی عرب کے باہر تعینات نہیں کیے جائیں گے ان دستوں کی نوعیت تربیتی اور مشاورتی مشن کی ہو گی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج سعودی عرب سمیت خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے دیگر رکن ممالک سے بھی دوطرفہ سیکورٹی تعاون کے تعلقات کو برقرار رکھتے ہوئے مزید بہتر بنانا چاہتی ہے۔

قبل ازیں پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف سعید المالیکی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کر کے خطے کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں