اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

لاہور: لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن اپلیٹ ٹربیونل نے اسحاق ڈار کے سینیٹ کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے اپلیٹ ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر سے کل جواب طلب کر لیا۔

اسحاق ڈار نے اپنے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا اپنی درخواست میں اسحاق ڈار نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کیے لیکن الیکشن کمیشن نے دفاع کا موقع دیئے بغیر ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے۔

یاد رہے مسلم لیگ ن کی جانب سے اسحاق ڈار کو سینیٹ الیکشن کیلئے امیدوار نامزد کرنے کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی نے اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں