بھارتی ریلوے میں ایک لاکھ آسامیوں کیلئے درخواست طلب

بھارتی ریلوے میں ایک لاکھ آسامیوں کیلئے درخواست طلب

نئی دہلی: وزیر ریلوے پیوش گوئل نے ریلوے میں ملازمت کیلئے ہائی اسکول سے لیکر آئی ٹی آئی پاس نوجوانوں کیلئے ایک لاکھ  خالی آسامیوں کو پر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ خواہشمندامیدواروں سے ان آسامیوں کیلئے درخواست دینے کی اپیل کی ہے۔


گوئل نے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر ان آسامیوں کیلئے درخواست دہندگان سے کہا کہ وہ  12مارچ2018 تک درخواست جمع  کرادیں۔واضح رہے کہ ان آسامیوں پر تقرری کیلئے ریلوے کے مختلف شعبوں میں پہلے سے زیر تربیت افراد کو ترجیح دی جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں