مریم نواز کی مانسہرہ روانگی، چوہدری ریاض قافلے میں شامل گاڑی کے نیچے آ گئے

مریم نواز کی مانسہرہ روانگی، چوہدری ریاض قافلے میں شامل گاڑی کے نیچے آ گئے

اسلام آباد: مریم نواز کی اسلام آباد ائیر پورٹ سے مانسہرہ روانگی کے دوران سابق لیگی ایم پی اے چوہدری ریاض قافلے میں شامل گاڑی کے نیچے آ گئے۔

سابق ایم پی اے چوہدری ریاض کو سر پر چوٹ لگی۔ قافلے میں شامل گاڑی میں ایم پی اے عظمی بخاری موجود تھیں۔ یاد رہے سابق وزیراعظم کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز آج مانسہرہ میں سوشل میڈیا یوتھ کنونشن سے خطاب کریں گی۔

لیگی رہنما کے گھر سوشل میڈیا کنونشن کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں مریم نواز مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا ونگ مانسہرہ اور کے پی کے کارکنان سے ملاقات بھی کریں گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں