چہرے پر نکلنے والے دانوں" سٹریس ایکنی " کا بہترین حل جانیئے

چہرے پر نکلنے والے دانوں

اسلام آباد:چہرے پر عموماََ کئی لڑکیوں اور لڑکوں کے اچانک دانے نمودار ہو جاتے ہیں ۔جو وقت کے ساتھ بڑھتے ہی جاتے ہیں ۔ اگر ان کو کنٹرول نہ کیا جائے تو چہرے پر اپنے گہرے اثرات بھی چھوڑ جاتے ہیں ۔ ان اچانک نمودار ہونے والے دانوں کو "سٹریس ایکنی " کہا جاتاہے ۔

سب سے پہلے تو یہ ہے کہ  اگر آپ اسٹریس ایکنی کا شکار ہیں تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں . اسکے علاوہ آپ درج ذیل نسخہ استعمال کرکے ایکنی سے نجات حاصل کر سکتے ہیں . 50 گرام اسطو خودوس ، 50 گرام سونٹھ پاؤڈر ، 50 گرام مشک بالا ، 50 گرام کریمی بوٹی ، 10 گرام کالی مرچ  اور 50 گرام چھوٹی الائچی لے کر ان تمام اجزاء کو پیس کر پاؤڈر بنالیں . ایک چمچ صبح شام ابال کر قہوہ بنا کر پئیں . 


اسکے علاوہ ایک چمچ چاول کا آٹا ، 2 چمچ ایلوویرا جیل  اور ایک چمچ اسپغول کی بھوسی  کو مکس کر کے جہاں ایکنی ہو وہاں لگائیں . ساتھ ساتھ اپنی غذا پر توجہ دیں . پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں . باقاعدگی سے ورزش کریں اور ٹینشن اور اسٹریس کو اپنی زندگی سے نکال دیں  . پر سکون زندگی اور ٹینشن سے نجات آپ کے ایکنی کے مسائل حل کر سکتی ہے .