اسلام آباد میں دھرنے، 5 سال کے سیکیورٹی اخراجات کی تفصیل سینیٹ میں پیش

اسلام آباد میں دھرنے، 5 سال کے سیکیورٹی اخراجات کی تفصیل سینیٹ میں پیش

اسلام آباد: پولیس نے دھرنوں اور سیکیورٹی انتظامات پر کتنا خرچہ کیا ۔ وزیر داخلہ احسن اقبال نے 5 سال کی رپورٹ سینیٹ میں جمع کرا دی۔ سیکیورٹی انتظامات اور دھرنوں کے دوران ایک ارب 14 کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد خرچ ہوئے ۔ جنوری 2013 میں تحریک منہاج القرآن کے دھرنے میں 3 کروڑ 32 لاکھ 81 ہزار 19 روپے خرچ ہوئے۔

اگست 2014 سے دسمبر تک تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنے کے دوران 75 کروڑ 59 لاکھ 79 ہزار ایک روپے خرچ کئے گئے۔ سال 2015 کے دوران اسلام آباد کے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے کوئی پیسہ خرچ نہیں ہوا۔ نومبر 2016 میں تحریک انصاف کے لاک ڈاؤن میں 2 کروڑ 10 لاکھ 2 ہزار 901 روپے خرچ ہوئے۔

سال دو ہزار سترہ کے دوران دو مختلف دھرنوں پر امن و امان قائم کرنے کے لیے بھی کروڑوں روپے خرچ کئے گئے۔  ستمبر 7، 8 کو مذہبی جماعتوں کے دھرنے پر ایک کروڑ 26 لاکھ 95 ہزار 985 روپے خرچ کئے گئے۔ 24 سے 27 اکتوبر کے دوران فیض آباد کے مقام پر ختم نبوت کے دھرنے پر 13 کروڑ 38 لاکھ 87 ہزار 160 ہزار روپے خرچ ہوئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں