”آپ کون؟“مریم نواز کا اپنے شوہر کیپٹن (ر)صفدر سے بھری محفل میں استفسار

”آپ کون؟“مریم نواز کا اپنے شوہر کیپٹن (ر)صفدر سے بھری محفل میں استفسار

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن )کے قائد نواز شریف گزشتہ روز کو بھی بحیثیت ملزم احتساب عدالت کی پہلی نشست پر اپنی صاحبزادی مریم نواز اور سینیٹر پرویز رشید کے ہمراہ عدالتی کارروائی سے بے نیاز سیاسی راز و نیاز میں مصروف رہے۔

نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پرویز رشید اس دوران نواز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے مسلسل مسکراہٹیں بکھیرتے رہے۔انہوں نے کاغذ کے دو ٹکڑوں پر کچھ فقرے تحریر کرکے پارٹی سربراہ کو پیش کئے جن کا مطالعہ کرنے کے بعد نواز شریف نے اس حوالے سے ساتھ بیٹھی صاحبزادی سے بھی مشاورت کی۔

کمرہ عدالت میں گزشتہ روز کو مقررہ تعداد سے زیادہ لوگ موجود تھے مگر فاضل جج سماعت میں مصروف رہے۔وفاقی وزیرلیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ،دانیال عزیز ،سعد رفیق،مریم اورنگیز ،طارق فضل چوہدری،عابد شیر علی،امیر مقام،محسن رانجھا،مائزہ حمید،طارق فاطمی،بیرسٹر عابد وحید شیخ،زیب جعفر،نزہت عامر،میئر شیخ انصر عزیز،صدیق الفاروق،ناصر بٹ اور ایڈووکیٹ فضل الرحمن کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

کیپٹن (ر)صفدر اورا نجم عقیل خان پہلے تو کمرہ عدالت میں موجود تھے مگر رش دیکھ کر سکیورٹی انچارج کمرہ میں چلے گئے۔استغاثہ کا ایک گواہ تسلیم خان عدالت میں بیان قلمبند کرانے کے بعد مرکزی ملزم نواز شریف سے مصافحہ کرکے گیا۔

کمرہ عدالت سے باہر نکلتے ہوئے کیپٹن(ر) صفدر نے اپنی اہلیہ مریم نواز سے کچھ جاننے کی کوشش کی تو انہوں نے دلچسپ پیرائے میں سنجیدگی سے استفسار کیا کہ آپ کون؟۔