'پری' کا پہلا ٹریلرجاری، ہارر فلم 2 مارچ کو ریلیز ہو گی

'پری' کا پہلا ٹریلرجاری، ہارر فلم 2 مارچ کو ریلیز ہو گی

ممبئی : اداکارہ انوشکا شرما کی ہارر فلم ”پری“ کا پہلا آفیشل ٹریلر سامنے آ    گیا.

ٹریلر میں بدحواس یا پریشان انوشکا شرما کو دکھایا گیا ہے جو تنہا ہے۔ بظاہر اس پر کسی آسیب کا قبضہ ہے اور وہ ایسے شخص سے بچنا چاہتی ہے جو اسے قتل کرنا چاہتا ہے۔

ایک شخص انوشکا کے کردار کی مدد کا فیصلہ کرتا ہے اور محبت میں گرفتار ہو جاتا ہے مگر کیا وہ ایک شیطان ہے؟  کیا اس پر کسی آسیب نے قبضہ کر رکھا ہے؟ اس بارے میں ٹریلر میں تجسس برقرار رکھا گیا ہے مگر پس منظر میں ایک آواز اس شخص کو ضرور بتاتی ہے کہ یہ لڑکی تمہاری ہمدردی کے لائق نہیں۔

اس کے علاوہ ٹریلر میں کئی آسیب زدہ افراد کو دکھایا گیا ہے۔یہ انوشکا شرما کی کرکٹر ویرات کوہلی سے شادی کے بعد ریلیز ہونے والی پہلی فلم ہوگی جو 2 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔