انٹرنیٹ کی دنیا میں راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے افراد

انٹرنیٹ کی دنیا میں راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے افراد
کیپشن: well known singer fame on internet انٹرنیٹ پر مقبولیت حاصل کرنے واللے گلوکار

لاہور:انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد اربوں میں ہے لیکن بہت کم ایسے ہیں جن کو انٹرنیٹ نے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ان میں سے چند درج زیل ہیں۔

انٹرنیٹ سے منٹوں میں مقبولیت حاصل کرنے والوں میں بھارت کی دھنچک پوچا کا پہلا نمبر ہے جنھوں نے گاڑی میں گانا سیلفی میں نے لے لی آج یوٹیوب پر ایسا ہٹ ہوا کہ پوجا کو شہرت کی بلندیوں پر لے گیا۔

اس میں دوسرا نمبر بھارت سے ہی اوم پرکاش مشرا کا ہے جو کہ گلوکار اور ریپر ہیں ان کے یو ٹیوب پر اپ لوڈ کیے گئے ویڈیو کلپ نے ان کو راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا اور ان کے گانے ’’بولنا انٹی آئوں کیا ‘‘ ریکارڈ قائم کیا۔

تیسرا نمبر بھی بھارت کے ہی مقامی گلوکار راجکمار کا ہے جن کے گانے ’’یو آر اے ڈاکٹر ، آئی ایم کا ڈرائیور ‘‘ نے یوٹیوب پر بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔

اس فہرست میں چوتھا نمبر پاکستان کے گلوکار طاہر شاہ کا ہے جن کے یوٹیوب پر اپ لوڈ کیے گئے ویڈیو گانے ’’مین کائنڈ اینجل ‘‘ نے ان کو راتوں رات مشہور کر دیا۔

رواں ہفتے انٹرنیٹ سے مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب ہونے والی ہیں ، پریا پرکاش جن کی انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیو سے صرف ایک دن میں تیرہ لاکھ فالوورز بن گئے ہیں اور یہ ہدف عبور کرنے والوں میں صرف کرسٹیانو رونالڈو اور کیلی جینر ہیں ۔