عائشہ گلالئی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے، مریم اورنگزیب

عائشہ گلالئی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی چھوڑدی جھوٹ بولنانہیں چھوڑا،ان کا بیان جھوٹ پرمبنی اور انتہائی افسوسناک ہے،ان کے اس بیان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔
وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کاعائشہ گلالئی کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ سیاسی شہرت حاصل کرنےکی کوشش کررہی ہیں ہماری پارٹی ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی۔
واضح رہے عائشہ گلالئی کا پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ن لیگ نے مجھے فوج کے خلاف بات کرنے پر اکسایا، مجھے کہا گیا کہ آپ کو سینیٹ کا ٹکٹ دیں گے تاہم میں نے (ن) لیگ کی آفر مسترد کر دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات میرے جذبہ حب الوطنی کے خلاف ہے، فوج ہی ایک ادارہ ہے جو ملک کے لیے کام کر رہا ہے۔