روس نے دنیا کی تاریخ کا تباہ کن سائبر حملہ کیا ، امریکہ

روس نے دنیا کی تاریخ کا تباہ کن سائبر حملہ کیا ، امریکہ

واشنگٹن : وائٹ ہاو¿س نے باقاعدہ طور پر روس کو سائبر حملوں کا ذمہ دار قر ار دیدیا، ترجمان وائٹ ہاو¿س کے مطابق سائبر حملے کے بین الاقوامی نتائج نکلیں گے۔
ترجمان وائٹ ہاو¿س نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ جون 2017ءمیں ان حملوں سے دنیا کا بڑا حصہ متاثرہوا اور عالمی سطح پرکمپیوٹرائزڈ سسٹم غارت ہوگیا تھا۔انہوں نے کہا کہ روسی فوج نے جون میں دنیا کی تاریخ کا تباہ کن اور مہنگا ترین سائبر حملہ کیا جس کے باعث بہت سے ممالک کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔ترجمان وائٹ ہا و¿س نے کہا کہ اس سائبر حملے کے بین الاقوامی نتائج نکلیں گے جبکہ روس پہلے ہی الزامات کی تردید کرچکا ہے۔