ضمنی ریفرنسز میں نواز شریف براہ راست ملزم قرار

ضمنی ریفرنسز میں نواز شریف براہ راست ملزم قرار

اسلام آباد : قومی احتساب بیورو (نیب ) نے 2ضمنی ریفرنسز میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو براہ راست ملزم قرار دے دیا ہے،نیب نے کہا کہ نواز شریف تمام اثاثوں کے خود مالک تھے،جبکہ نواز شریف کے اثاثوں میں ان کے بچے بے نامی دار تھے۔
رپورٹس کے مطابق نیب نے احتساب عدالت میں14 فروری کو العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ سے متعلق دو ضمنی ریفرنسزدائر کیے تھے۔ نیب نے ان ضمنی ریفرنسز میں مسلم لیگ ن کے صدرنواز شریف کو براہ راست ملزم قرار دے رکھا ہے۔ضمنی ریفرنسز میں نیب نے کہا کہ نواز شریف تمام اثاثوں کے خود مالک تھے۔نوازشریف نے اثاثے اپنے بچوں کے نام رکھے۔جبکہ اثاثوں میں نوازشریف کے بچے بے نامی دار تھے۔
نیب عدالت نے ضمنی ریفرنسز میں مزید کہا کہ نوازشریف کوتحقیقات کیلئے بلایا گیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔ تاہم ہمارے پاس تحقیقات کیلئے جے آئی آئی ٹی کا مواد ہی اتنا زیادہ ہے کہ کارروائی کو ان کی پیشی کے بغیر ہی آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔ واضح رہے اس سے قبل نیب نے احتساب عدالت میں نواز شریف اور خاندان کے 5 افراد کیخلاف 22 جنوری 2018ئ کو ایون فیلڈ پراپرٹیزسے متعلق بھی ایک ضمنی ریفرنس دائر کیا تھا۔