سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کا نام تاحال فائنل نہ ہوسکا

سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کا نام تاحال فائنل نہ ہوسکا

ممبئی : بالی ووڈ سپر سٹار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کا نام تاحال فائینل نہ ہو سکا جس کی وجہ سے سنجے دت بھی فلمسازوں سے ناراض ہوگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور اور ہدایت کار میں فلم کے نام کے حوالے سے جاری سرد جنگ میں اب سنجے دت بھی کود پڑے ہیں اور فلم کے نام کے حوالے سے وہ بھی ناراض ہوگئے ہیں۔خبریں سامنے آئی ہیں کہ سنجے دت زندگی پر بننے والی فلم کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی اور پروڈیوسر سے ناراض ہوگئے ہیں جس کی وجہ بھی فلم کا نام بنی ہے۔میڈیا رپورٹ میں کہنا ہے کہ سنجے دت فلم کا نام ’سنجو‘ رکھنے کے خواہش مند ہیں جب کہ ہدایت کار و پروڈیوسر فلم کا نام ’بابا‘ رکھنے پر مصر ہیں۔دوسری جانب فلم کا ٹریلر بھی 8 مئی کو ریلیز کیا جائے گا جس کے حوالے سے سنجے دت بھی پرجوش ہیں۔
واضح رہے کہ سنجے دت اب تک واحد اداکار ہیں جن کی زندگی میں ہی ان پر فلم بنائی جارہی ہے ، اس فلم میں مرکزی کردار رنبیر کپور کررہے ہیں جنہوں نے ان کے کردار میں ڈھلنے کے لیے خوب محنت کی ہے۔