نوازشریف اور مریم نواز کی عدلیہ پر تنقید شرمناک، عدالت کو نوٹس لینا چاہیے, ڈاکٹر یاسمین راشد 

 نوازشریف اور مریم نواز کی عدلیہ پر تنقید شرمناک، عدالت کو نوٹس لینا چاہیے, ڈاکٹر یاسمین راشد 

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر  یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کا عدلیہ پر تنقید شرمناک ہے ، عدالت کو اپنے وقار کو برقرار رکھنے کے لیے نوٹس لینا چاہیے ، سرکاری خرچ پر کیے جانے والے جلسوں میں اداروں کیخلاف نعرہ بازی پر خوش ہونے والے سڑکوں، گلیوں اور بازاروں میں نکل کر عوام کے جذبات سنیں تو  ان کی خوش فہمیاں دور ہو جائیں گی، مہنگائی اور مسائل کے مارے لوگ کرپشن کے بادشاہوں کو  بددعائیں دیتے نہیں تھکتے۔

انہوں نے کہا  کہ شریف خاندان نے جو بویا، وہی کاٹنا پڑے گا،عوام کرپٹ مافیا کو سلاخوں کے پیچھے دیکھنا چاہتے ہیں، جمہوریت کی آڑ میں بادشاہت کو  فروغ دینے والوں کو لوٹ مار کا حساب دینا پڑے گا، فوج اور عدلیہ کیخلاف زہر  اگل کر خود  کو مظلوم ثابت کرنے والوں نے ابھی تک کبوتر  کی طرح آنکھیں بند  کی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے اقتدار کا سورج بھی ہمیشہ کیلئے غروب ہو  رہا ہے، اب عمران خان  کی قیادت میں ملک گیر تبدیلی نا گزیر ہے، کرپٹ ٹبر  کی آمرانہ سوچ سے عوام تنگ آ چکے ہیں، شریف فیملی کے کرپشن کیسز منطقی انجام کے قریب ہیں، نواز شریف کا مستقبل تاریک ہو  چکا ہے۔

انہوں نے مزید  کہا  کہ پی ٹی آئی قاتلوں اور لٹیروں کو  کیفر کردار  تک پہچانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔