پی ٹی آئی کا آئین میں نظرثانی کا فیصلہ ، آئندہ نسلوں کو محفوظ پاکستان دینگے:عمران خان

پی ٹی آئی کا آئین میں نظرثانی کا فیصلہ ، آئندہ نسلوں کو محفوظ پاکستان دینگے:عمران خان
کیپشن: pti imran khan party تحریک انصاف عمران خان

اسلام آباد:تحریک انصاف نے پارٹی آئین میں نظرثانی کا فیصلہ کر لیا ،عمران خان کہتے ہیں جماعت کے اندرونی ڈھانچے کی تعمیر سے غافل نہیں ہوں ، آئندہ نسلوں کو بہتر پاکستان کیساتھ بہترین سیاسی جماعت بھی دیں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف کی منظوری سے قائم کمیٹی پارٹی آئین کا مفصل جائزہ لے گی۔

کمیٹی میں ڈاکٹر بابر اعوان ، سردار اظہر طارق ، ڈاکٹر عارف علوی ، عامر محمود کیانی اور شاہد نسیم گوندل شامل ہیں۔

کمیٹی پارٹی آئین کو بہتر اور جامع بنانے کیلئے اپنی سفارشات چیئرمین کو پیش کرے گی۔