بلاول بھٹو کی ایوانکا ٹرمپ سے ملاقات،عالمی امور پر تبادلہ خیال

بلاول بھٹو کی ایوانکا ٹرمپ سے ملاقات،عالمی امور پر تبادلہ خیال

میونخ:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ سے ملاقات ہوئی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو اور ایوانکا ٹرمپ کے مابین خصوصی طور پر خواتین کی معاشی خودمختاری اور انہیں بااختیار بنانے کے حوالے سے امور زیر غور آئے۔چیئرمین پی پی پی گزشتہ کئی دنوں سے امریکہ کے دورے پر تھے۔ دورے کے اختتام پر وہ جرمنی پہنچے ہیں جہاں میونخ میں ان کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایوانکا ٹرمپ بھی گزشتہ روز جرمنی کے شہر میونخ پہنچی ہیں جہاں ان کی عالمی رہنماؤں، وزرا اورممتاز سفارتکاروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔امریکی صدر کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر اپنی ملاقاتوں کے حوالے سے تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

21ae957d9fff04fd580450a9d1d874b1

میونخ کانفرنس میں ان کا فوکس ’خواتین کی معاشی خود مختاری‘ ہے۔ وہ اس ضمن میں سربراہان حکومت، وزرا اور دیگر عالمی شخصیات سے تبادلہ خیال کررہی ہیں۔

جرمنی کی وزیر دفاع سے ہونے والی اپنی ملاقات کے متعلق ’ٹوئٹر‘ پر ایوانکا ٹرمپ نے لکھا کہ جب خواتین با اختیار ہوتی ہیں تو اسلحہ کی لڑائی کے امکانات ڈرامائی طور پربہت کم ہوجاتے ہیں اور استحکام کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔