لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے پاکستانی عوام،آئین و قانون اور سویلین حق حکمرانی سے ڈیل کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومتی وزراءکے دعوﺅں کہ نواز شریف کو نہ ڈیل دیں گے نہ ڈھیل پر بات کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر ڈیل کرنی ہوتی تو نواز شریف وزیراعظم ہوتے اور جیل میں نہ ہوتے جو لوگ یہ کہتے پھر رہے ہیں کہ نہ ڈیل ہو گی نہ ڈھیل ہو گی۔
وہ لوگ دراصل بھیک مانگتے پھر رہے ہیں کہ خدا کے لئے ہم سے ڈیل کر لو، ان سے حکومت نہیں چل رہی۔سینیٹر مشاہد اللہ خان نے مزید کہا کہ نواز شریف کا علاج ان کی مرضی کے مطابق ہونا چاہیے جبکہ وقت ایک جیسا نہیں رہتا بلکہ تبدیل ہوتا رہتا ہے۔
ن لیگ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،نواز شریف پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔مشاہد اللہ نے دعویٰ کیاکہ نواز شریف جیل سے آئے گا اور وہی پاکستان کے عوام کے مسائل حل کرے گا۔