شہباز شریف اور مریم نواز کی نواز شریف سے ملاقات

شہباز شریف اور مریم نواز کی نواز شریف سے ملاقات
کیپشن: میڈیکل ہسٹری کو کسی سے شئیر کرنا مناسب نہیں، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور مریم نواز نے جناح ہسپتال میں نواز شریف سے ملاقات کی۔

شہباز شریف نے کہا اللہ تعالی جلد بڑے بھائی کو صحت عطا فرمائیں گے اور ہسپتال آیا ہوں ملکر بات کروں گا۔ پہلے ہی کہا تھا کہ ایک پائی کی کرپشن ثابت ہوئی تو سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لوں گا۔ مریم نواز کا کہنا تھا ظلم کی رات جلد ختم ہو جائے گی انشااللہ حالات جلد بہتر ہو نگے اور نواز شریف ثابت قدم رہے۔ خیال رہے سابق وزیراعظم نواز شریف جناح ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ نواز شریف کی صحت سے متعلق پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج عارف تجمل کا کہنا ہے ہمیں حکومت کی طرف سے بہترین علاج کی فراہمی کی ہدایت کی گئی ہے۔ ہمارے پاس جو سہولیات ہیں وہ بھرپور طریقے سے دیں گے۔

 انہوں نے کہا مریض کی میڈیکل ہسٹری کو کسی سے شئیر کرنا مناسب نہیں اور نواز شریف تمام سہولیات سے مطمئن ہیں۔

پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج عارف تجمل کا کہنا تھا ذاتی معالج کو بورڈ میں شامل نہیں کر سکتے لیکن مشورہ ضرور کیا جا سکتا ہے۔ جب تک بورڈ کے ڈاکٹرز بیٹھ کر میڈیکل ہسٹری نہیں دیکھ لیتے آگے لائحہ عمل طے نہیں ہو گا۔