مودی صرف لاشوں پر سیاست کرنا جانتے ہیں، بھارتی پروفیسر

مودی صرف لاشوں پر سیاست کرنا جانتے ہیں، بھارتی پروفیسر
مودی نےانتخابات جیتنے کیلئے 2002 میں گودھرا ٹرین آتشزدگی کے واقعے کی 59 لاشوں کو استعمال کیا تھا۔۔۔۔۔فوٹو/ آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ

سٹاک ہوم: بھارتی پروفیسر اشوک سوائین نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو موت کا سودا گر قرار دے دیا۔ سوئیڈن میں پروگرام آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے بھارتی نژاد ڈائریکٹر ایسوسی ایٹ پروفیسر اشوک سوائین نے بھارتی وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی صرف لاشوں پر سیاست کرنا جانتے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ مودی نےانتخابات جیتنے کیلئے 2002 میں گودھرا ٹرین آتشزدگی کے واقعے کی 59 لاشوں کو استعمال کیا اور اب پلوامہ میں ہلاک فوجیوں کی لاشوں کیساتھ بھی وہی کر رہے ہیں۔

اشوک سوائن نے کہا کہ اڑی واقعے پر مودی نے دریائے سندھ کے پانی کو روکنے کی دھمکی دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پلوامہ واقعہ پر پاکستان کو ذمہ دار کیوں قرار دیا جا رہا ہے۔ عادل احمد ڈار کیوں پلوامہ میں ہونے والے حملے کا ذمہ دار بنا۔ اس کو اسکول سے واپسی پر بھارتی فورسزنے زمین پر ناک رگڑوائی۔